اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کبھی کبھار گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق، اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور، کالام، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔پنجاب میں بھی زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، مینوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
لاہور، شیخ پورہ، اوکاڑہ اور سرگودھا میں بارش کا امکان،بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان میں آج بروز جمعۃ المبارک6 ستمبر 2024 کو سونے کی قیمت میںپھر اضافہ
