Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش ،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمالی مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے

شام،رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اورگجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان اورصوابی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اس دوران شام/ رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروز جمعرات سونے کی قیمتوں میں ہوشرباء‌اضافہ

یہ بھی پڑھیں