Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت میں‌طوفانی بارش، ہنگامی صورتحال، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے ، الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ رات اسلام آباد راولپنڈی میں طوفانی بارش سے شہر شہر ، قریہ قریہ ، گاوں گاوں میں‌طوفانی سیلابی ریلے ، پانی گھروں میں داخل ،طوفان چلنے سے گھروں کی چھتیں‌اڑ گئیں، متعدد مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل.

کچی آبادی میں متعدد مکان گرگئے، متعدد افراد بل بورڈ لگنے سے زخمی ہوگئے . دوسری جانب طوفانی بارش کے باعث اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے روال ڈیم میں پانی کی سطح بلند نے کے باعث پانی کے اخراج کا اعلان کردیا.

پانی کی زائد آمد سے احتیاطی اقدام کے طور پر راول ڈیم کے سپل ویز صبح 6 بجے کھول دیئے ۔ڈیم میں پانی کی سطح 1,752 فٹ تک پہنچ گئی جس سے حکام کو ممکنہ سیلاب کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کردی ۔ وہ شہریوں کو ندیوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ ندی نالوں اور پلوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات نافذ کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں