اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز 14دسمبر2024 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12 ،استور منفی11، اسکردو منفی09،کوئٹہ،کالام،گوپس منفی06، ہنزہ، بگروٹ، زیارت، قلات منفی05،گلگت، چترال اوردیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
