Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج بروزبدھ18دسمبر2024پاکستان کےمختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ شمال/مشرقی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس، اسکردو، بگروٹ منفی07، گلگت منفی06، استور، ہنزہ اورکوئٹہ میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں