Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برفباری ، بارش کاامکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا، ، بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے سردی عروج پر پہنچ گئی۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7 جبکہ کوئٹہ میں منفی 4 ریکارڈ ، کالام اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، پارا چنار اور چترال میں منفی 2 ڈگری تک گرگیا جبکہ پشاور میں پارہ 2 ڈگری تک جا پہنچا۔

کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا۔ ملک میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ، شہر اقتدار میں خشک سردی کا راج برقرار ۔کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی سردی، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی،بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد، جھیلیں آبشاریں منجمد،

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، شہر میں شمال مشرق سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بدستور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ضلع کرم میں 70 ویں روز بھی حالات کشیدہ، معمولات زندگی درہم برہم، عوام مشکلات کا شکار

یہ بھی پڑھیں