مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزادکشمیر کے مختلف علاقوں ، اضلاع کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق باغ، حیولی ، وادی نیلم ، گریس ،سرگن، جاگراں میں رواں سال کی پہلی برفباری، زیریں علاقوں میں بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ۔۔
وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، حویلی کے بلند علاقوں میں بھی برفباری ،مظفرآباد شہر میں بھی بادل چھا گئے بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے بارش برفباری کا سلسلہ چھ جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی
