اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔
مشرقی پنجاب،کشمیر، مری،گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس منفی11، اسکردومنفی 10، کالام منفی08، ہنزہ منفی07،بگروٹ ، گلگت منفی 06،دیر، پاراچنار،قلات اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
