اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، سکردومنفی 10، استور، گوپس منفی 09، ہنزہ منفی 06، بگروٹ، گلگت منفی 05، کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

