Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ملک کے بیشتر علاقوں میں‌ گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد ( اوصاف نیوز)اسلام آباد اور گردونواح میں جمعرات (رات)مو سم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں جمعہ کے روز مو سم گرم اورخشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جمعرات (رات)موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔ تاہم مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں جمعرات (رات)موسم خشک رہنے کا امکان۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعرات (رات) موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات (رات) موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روزموسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔

کشمیر اور ملحقہ علا قوں میں جمعرات کے روزمطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں جمعہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔

گلگت بلتستان میں جمعرات کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ۔
گلگت بلتستان میں جمعہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔

جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔

نوٹ! سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی ( یونیورسٹی روڈ ، گلشن حدید 04، کیماڑی 03، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، فیصل بیس، کورنگی 02، جناح ٹرمینل، D.H.A (فیز II) 01)، مٹھی 02،بلوچستان: پسنی 03 اورلسبیلہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :چلاس ،نوکنڈی 43 ،دالبندین 42 اور میر کھانی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں‌:کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ہٹادی گئی؟

یہ بھی پڑھیں