اسلام آباد( اوصاف نیوز)آج(رات)زیریں سندھ میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعه کے روز بالائی/وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی/وسطی پنجاب اور سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا ۔
ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: مری 25، اسلام آباد (سید پور 23، زیرو پوائنٹ 12، بوکرا 04، گولڑہ 03)، راولپنڈی (شمس آباد 16، چکلالہ 13، نیو کٹاریاں 08، گوالمنڈی 07، پیر ودھائی 04)، کچہری 06، جہلم 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 10، سٹی 05)، منگلا 09، چکوال 03، منڈی بہاؤالدین اور گجرات 02، اٹک اور گوجرانوالہ 01،خیبر پختونخوا: کاکول 16، باچا خان ایئرپورٹ 07، بالاکوٹ 04، چترال 03، دروش 01،سندھ: بدین میں 04ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت 42، لسبیلہ اور پسنی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نومولود کی تصویر شیئر کردی