لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ /ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ سند کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔اس کے علاوہ کشمیر میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

