فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔
گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔
فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔
مزیدپڑھیں:ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 21 لاکھ روپے کا چالان

