Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 21 لاکھ روپے کا چالان

مظفر نگر (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 21 لاکھ روپے کا چالان جاری کردیا گیا، جس پر شہری حیران رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انمول سنگھل نامی شہری کو موصول ہونے والے چالان کی رقم 21 لاکھ روپے تھی، جبکہ اس کی موٹر سائیکل کی قیمت صرف ایک لاکھ روپے تھی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا اور اس کے پاس ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ پولیس نے موٹر سائیکل ضبط کرلی اور چالان میں غلطی سے 20 لاکھ 74 ہزار روپے درج ہوگئے۔

چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے وضاحت دی کہ غلطی سب انسپکٹر کی تھی، جس نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی سیکشن 207 کا حوالہ درست انداز میں نہیں لکھا۔ اس تکنیکی غلطی کے باعث 207 اور 4000 آپس میں مل کر رقم 20,74,000 بن گئی۔پولیس کے مطابق شہری کو اب صرف 4 ہزار روپے کا ہی جرمانہ ادا کرنا ہوگا
مزیدپڑھیں:لاہور، داتا دربار توسیعی منصوبہ، 30 سال قید پرندہ مارکیٹ گرا دی گئی

یہ بھی پڑھیں