Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک میدانی علاقوں میں اسموگ، جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری،گلیات میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکی توقع ہے۔

علاوہ ازیں سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اور کل کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتاد یا

یہ بھی پڑھیں