اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ / دھندمیں اضافہ کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکاان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 08، اسکردومنفی07، گلگت ،گوپس اور بگروٹ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ( رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: یواےای: پرائیویٹ سیکٹر کیلئے بھی چھٹی کا اعلان


