اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم جنوب مغربی بلو چستان کے اضلا ع میں تیز ہواؤں کے ساتھ میں چند مقامات پر بارش کی توقع۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ تاہم شمال مغربی/شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیراور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، اوربالائی سندھ کے بعض اضلاع میں دھند /سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05، گوپس، بگروٹ اور اسکردو میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ( رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود ررہا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع ابرآلود رہے گا ۔تاہم شام /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت



