اسلام آباد(اوصاف نیوز)نوٹ:
آج سے 01 جنوری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔ اس دوران پنجاب کے وسطی/جنوبی علاقے اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع۔
بدھ کے روز پنجاب ، خیبرپختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان،کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر ، خطہ ٔ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: روہڑی 32، سکھر 24، حیدرآباد (سٹی 13، ایئرپورٹ 06)، ٹنڈو جام 11، موہنجو داڑو 10، خیرپور 08، لاڑکانہ 06، کراچی( کیماڑی 06، مسرور بیس 05، اورنگی ٹاؤن، ڈی ایچ اے، صدر 03، کورنگی، فیصل بیس 02، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن 01)،جیکب آباد 05، میر پور خاص 04، دادو ، پڈعیدن 03، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 29، سٹی 14)، تربت 14، خضدار 07، پنجگور، ، لسبیلہ، جیوانی 06،پسنی04،اورماڑہ،ژوب03، قلات 02، دالبندین، بار کھان 01، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 20، زیریں 05)، میر کھانی 20، چترال 14، پٹن 13، کالام 12، دروش 10، پاڑاچنار 09، سیدو شریف 03، مالم جبہ03،چیراٹ02، پشاور 01، پنجاب :رحیم یار خان06،خان پور 03، گلگت بلتستان: چلاس اور بگروٹ 02، گوپس، استور میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
برفباری (انچ): کالام 3.3، مالم جبہ01 اورزیارت میں ہلکی بارش ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی06، گوپس منفی02 اور پاڑہ چنار میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں: آج بروز بد ھ31 دسمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت
