Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 2 دسمبر2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبار ی ہوسکتی ہے ۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب ، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر (بالائی 28، زیریں 21)، کاکول 25، بالاکوٹ 20، پاراچنار اور چراٹ 16، دروش اور تخت بائی 12، باچا خان ایئرپورٹ 11، چترال 10، پتن، مالم جبہ 08، کالام 06، سیدو شریف 05، بنوں 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 01،پنجاب: اسلام آباد (سید پور 21، زیروپوائنٹ 18، بوکرا 13، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 10)، ساہیوال 08، نور پور تھل اور جھنگ 05، مری، چکوال، جوہرآباد، ٹی ٹی سنگھ اور ملتان سٹی 04، فیصل آباد، نارووال اور بھکر 03، سرگودھا سٹی، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سٹی 02، اٹک، جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 21، مظفر آباد ایئرپورٹ، راولاکوٹ اور مظفر آباد سٹی 05، کوٹلی 01، بلوچستان: سمنگلی اور کوئٹہ 04، بار کھان 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ برفباری (انچ): مالم جبہ 14، کالام ، مری 04 اور زیارت میں02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی07، قلات منفی 05،گوپس اور مالم جبہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 2 دسمبر2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں