اسلام آباد(اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: لسبیلہ 05، کشمیر: راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی11، زیارت منفی09، استورمنفی08، قلات، کالام منفی07،
اسکردومنفی06، گوپس منفی05، ہنزہ، مالم جبہ، پاراچنار، کو ئٹہ اور نتھیا گلی میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ دھند رہی۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ7 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت