Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 9 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان۔ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔اس دوران اورماڑہ اور پسنی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پنجاب، زیریں خیبر پختونحوا اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔جبکہ خطہ ٔپوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑا۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی15، استور، اسکردومنفی10، قلات منفی08، گوپس منفی07، ہنزہ اور کالام میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ۔تاہم صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے جبکہ چند مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 9 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں