اسلام آباد(اوصاف نیوز) 26 جنوری (رات) سے 27 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔
اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان۔
پیر کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/برفباری جبکہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش/درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ۔اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی14، استور،کالام،نتھیا گلی منفی09، کالام، پاراچنار ،قلات منفی08، گوپس منفی07، مالم جبہ منفی06، اسکردو اور کوئٹہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلتی رہیں۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت
