اسلام آباد(اوصاف نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع۔ جبکہ پہا ڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ۔
پیر کے روز بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور صحرائے تھل میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع۔ جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 09، استور منفی04،اسکردو،بگروٹ، کالام منفی02 اور ہنزہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد/مطلع جزوی ابرآلود رہا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع۔ دن کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت
