Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 27 فروری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند اضلااع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ۔ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند اضلااع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا میں چندمقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سیدو شریف 02، دیر (زیریں ) 01۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : استور منفی01،اسکردو 00 اور بگروٹ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از وپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ دن کے درجہ حرارت 27سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 27 فروری 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں