اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ ملک کے وسطی اور جنوبی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہوئی۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : حیدرآباد 40، پڈعیدن، ٹنڈو جام اورمٹھی میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کی توقع ۔
دن کے درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج
