اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعه کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ، جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 15، سٹی 14) ، گڑھی دوپٹہ 05، راولا کوٹ04، گلگت بلتستان:ا سکردو 13، بونجی 12، بگروٹ 10، استور 09، چلاس 07، گلگت 06، ہنزہ 05؛ پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ 13، سٹی 05) ، نارووال 02، قصور 01، خیبر پختونخوا: پٹن، بالاکوٹ 05، دیر 02، کاکول 01
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی، چھور،پیڈعیدن39،کراچی اور شہید بینظیرآباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
13000 مزید پڑھیں: روپے کیسے حاصل کریں ؟طریقہ کار اور اہلیت جانئے

