Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آج بروزجمعرات 19 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انتباہ:اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اورآسمانی بجلی گرنے کااندیشہ ۔ژالہ باری/آندھی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔

بدھ کے روز بلوچستان اور سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان میں اکژ مقامات پر جبکہ سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) متوقع ۔ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔

خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اسلام آبادمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔

جمعرات کے روز لوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) متوقع ۔ بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخواہ،شمالی/وسطی بلوچستان،پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان: خضدار 34، پنجگور 25، ژوب 19، سمنگلی 07، کوئٹہ 05، بارکھان 03، خیبر پختونخوا: پاراچنار 32، مالم جبہ 23، کالام 12، دیر 10، بنوں 09، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 07، دروش، پشاور سٹی اور چراٹ 05، چترال، سیدو شریف، پٹن، ڈی آئی خان سٹی اور باچا خان ایئرپورٹ 04، لوئر دیر 03، پشاور ایئرپورٹ اور تخت بائی 02، میر کھانی، کاکول اور بالاکوٹ 01، آزاد کشمیر: راولاکوٹ 15، کوٹلی 06، مظفرآباد سٹی اور گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد ایئرپورٹ 03، پنجاب: چکوال 15، اٹک اور مری 10، گوجرانوالہ 09، منگلا 08، اسلام آباد سٹی 07، اسلام آباد ایئرپورٹ، سیالکوٹ ایئرپورٹ، سیالکوٹ سٹی اور نارووال 06، چکلالہ-

راولپنڈی اور حافظ آباد 05، فیصل آباد، لاہور ایئرپورٹ، کوٹ ادو اور شیخوپورہ 04، جہلم، نورپور تھل اور بھکر 03، جوہرآباد، گجرات، لاہور سٹی اور ملتان سٹی 02، ملتان ایئرپورٹ اور خانیوال 01، کروڑ (لیہ) -2، سندھ: لاڑکانہ 04، سکھر 03، میرپور خاص 02، جیکب آباد، روہڑی اور دادو 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی 38 اور تربت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔
مزید پڑھیں: ایران کی تیل تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

یہ بھی پڑھیں