Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

عمران حکومت کے خلاف ساز ش نہیں کی ،ڈونلڈ لو نے جیسے ہی یہ کہاتو ساتھ بیٹھے لوگوں نے کیاکہا،ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی اور وسط ایشیا کے امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ،اپنے بیان میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ میں اس نکتے پر بہت واضح جواب دینا چاہتا ہوں، یہ الزامات، یہ سازشی تھیوری، جھوٹ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے
مزیدپڑھیں:پاکستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈونلڈ لو
جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں ہے، کسی بھی موقع پر امریکی حکومت یا میں نے ذاتی طور پر عمران خان کے خلاف اقدامات نہیں کیے، اور تیسری بات یہ کہ میٹنگ میں موجود دوسرے فرد اور اس وقت امریکا میں پاکستان کے سفیر نے اپنی ہی حکومت کے سامنے گواہی دی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ڈونلڈ لوکایہ کہناہی تھاکہ ساتھ بیٹھے لوگوں نے کہاــ’’جھوٹا‘‘

یہ بھی پڑھیں