مکۃ المکرمہ (نیوزڈیسک)مقامی مسجد کے باہر افطار دستر خوان پر بیٹھے افراد پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرچڑھ دوڑی۔
افسوسناک واقعہ میں ایک روزہ دار جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا جب روزہ دار افطار کیلئے مسجد کے باہر دستر خوان پر جمع تھے۔
مزید پڑھیں : 23 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا کے 180 ممالک میں ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کیوں اور کس وقت کی جائیگی ؟ دیکھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
، زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعلقہ ادارے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔


