مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے سمندر میں ایک کشتی ڈوب گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق موزمبیق میں کشتی کے حادثے میں 94 افراد ہلاک اور 26 لاپتہ ہیں۔
رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہاز میں تقریباً 130 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یورپ میں سہانے مستقبل کا خواب کوئٹہ کے خاندان کو نگل گیا
رپورٹ کے مطابق کشتی اتنے مسافروں کو لے جانے کے قابل نہیں تھی اس لیے سمندر میں ڈوب گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی بظاہر لونگا سے نمپولا کے ساحل پر واقع موزمبیق جزیرے کی طرف سفر کر رہی تھی۔


