دبئی پولیس نے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔
دبئی پولیس کے مطابق ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ بھی شامل ہیں۔
دبئی پولیس کو فون فراڈ کے متاثرین کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
مزید پڑھیں: 6 ایشیائی ممالک کا سیاحوں کیلئے مشترکہ ویزہ متعارف کروانےکا فیصلہ
دبئی پولیس کے مطابق جعلسازوں نے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کالز اور ای میلز کے طریقے استعمال کئے۔
دبئی پولیس نے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے۔
دبئی پولیس نے ایک بار پھر صارفین کو اپنی بینکنگ تفصیلات شیئر کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

