کٹھمنڈو (انٹرنیشنل ڈیسک)جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک بحالی کی جانب گامزن ہے، ذرائع کے مطابق نیپال نے سارک پروگرامنگ کمیٹی کے اجلاس میں خارجہ سیکریٹریوں کے اجلاس کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق سارک پروگرامنگ کمیٹی کا اجلاس مارچ میں کٹھمنڈو میں ہوا تھا، جس میں سارک ممالک کے ڈی جیز اور جوائنٹ سیکریٹریز نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
مزیدپڑھیں:’مجھے کیوں نہیں بلایا، کیا میں پاکستان سے نہیں‘ ننھے ٹک ٹاکر کا وسیم بادامی سے شکوہ
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈی جی ساؤتھ ایشیاء الیاس نظامی نے کی۔.
سارک کی چیئر آج کل نیپال کے پاس ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرامنگ کمیٹی کا اجلاس ہونا ایک بڑی پیش رفت ہے،
ذرائع کے مطابق سارک پروگرامنگ کمیٹی کا فیزیکل اجلاس چار سال بعد ہوا ہے، پروگرامنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس بھی تین سال پہلے ہوا تھا۔


