Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

پاکستانی کیڈٹ محمد عبداللہ کو رائل ملٹری اکیڈمی میں ہوڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازدیا گیا

اسلام آباد :پاک فوج کے کیڈٹ محمد عبداللہ کو برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ (RMAS) میں باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے پی ایم اے 148 لانگ کورس کے جنٹلمین کیڈٹ (جی سی) کو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہوڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے 2022 کے وسط میں رائل ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی، اور 12 اپریل 2024 کو ادارے سے گریجویشن کیا۔

جی سی عبداللہ کو شاندار تقریب اکیڈمی میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

 مزید پڑھیں:  میرا ایوارڈ مجھے اللہ نے دیا ،بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کے ہیرو علی سواتی کاصدارتی ایوارڈ نہ ملنے کے سوالات پر ردِ عمل

ہوڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ ان بین الاقوامی کیڈٹس کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کیڈٹس کے لیے مقرر کردہ معیار سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کیڈٹ کی غیر معمولی کارکردگی اس حقیقت سے عیاں ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل انسٹرکٹر پاس بھی حاصل کیا، یہ اعزاز 1957 سے اب تک صرف 19 غیر ملکی کیڈٹس نے حاصل کیا۔

تقریب میں فرانس کے چیف آف آرمی سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں