تہران(نیوزڈیسک)ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے مطابق، ایران نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کردیا۔آئی آر جی سی نے کہا کہ اس نے “سچا وعدہ” آپریشن کے تحت اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیئے ،
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت ، گاڑی حادثے کا شکار، 8 افراد زخمی ، ریسکیو ٹیمیں روانہ
ایرانی حکام کے مطابق ایران نے اسرائیل میں اپنا 50 فیصد ہدف کو نشانہ بنایا، اور مزید کہا کہ یہ اقدام “اسرائیلی جرائم” کی سزا کا حصہ ہے۔امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ “ایران نے اسرائیل کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
After Years of Genocide by Israel , Someone had to do it. US and Israel must be in Shock. They thought no one would ever do it.
#IranAttackIsrael #WorldWarIII #WWIII #Iran #Israel #Iranians
#ایران pic.twitter.com/F7AUHMfGau— Zahid Fazal (@zahidfazal94) April 14, 2024
امریکہ اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ایران کے ان خطرات کے خلاف ان کے دفاع کی حمایت کرے گا۔”شامی فوج ہائی الرٹ پر ہے جبکہ عراق، اردن اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں پرتگالی پرچم والے ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا جس کا اسرائیل سے تعلق تھا، جو کہ ایک اہم شپنگ روٹ ہے۔
عید پر اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ کے بیٹے، پوتے پوتیوں سمیت 112 فلسطینی شہیدایران اور اسرائیل کے درمیان اکتوبر میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اور خاص طور پر گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیل کی جانب سے یکم اپریل کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر حملے کے بعد سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
ایرانی رہنماؤں بشمول آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس سے قبل دمشق کے حملے کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا تھا اور اسرائیل نے بدلے میں اپنے ہی جوابی حملے کی دھمکی دی تھی۔ اسرائیل نے دمشق حملے میں اپنے ملوث ہونے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

