عیدالفطر کے چند روز بعد مصر کے ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
مصر کے جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذی الحج کا چاند 6 جون بروز جمعرات کو نظر آئے گا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مصر میں ذوالحج کا مہینہ 7 جون 2024 بروز جمعہ سے شروع ہو گا، اس حساب سے عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن 16 جون 2024 بروز اتوار ہو گا۔ جبکہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔


