Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ؟ امریکی بینک کی جانب سے بڑی پیشگوئی

اسلام آباد: امریکی سٹی بینک نے جون میں پاکستان میں اہم شرح سود میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکن سٹی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جون میں شرح سود میں کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی میں کمی کا اثر ہو سکتی ہے۔

سٹی بینک کے مطابق زرعی سپلائی میں بہتری سے مہنگائی میں کمی آئے گی، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے نئے پروگرام پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، سخت مانیٹری پالیسی کے باعث مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

 مزید پڑھیں:  جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سٹی بینک کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مارچ میں سخت پالیسی اپنائی، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بھی مہنگائی کا باعث بنتا ہے، اب 50 فیصد رول اوور ہوگا اور حکومت پچاس فیصد فنانسنگ کا بندوبست کرنا ہے۔

پاکستان جلد ہی آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے سب سے بڑے پروگرام کا انتخاب کرے گا، جبکہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں