Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

عازمین حج کیلئے سعودی عرب نے نئی پابندیوں کااعلان کردیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ویزہ کے تحت صرف جدہ، مدینہ اور مکہ مکرمہ کے شہروں کے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ ویزا خصوصی طور پر 2024 میں مناسک حج میں شرکت کرنے والے عازمین کے داخلے کے اجازت نامے کے طور پر کام کرے گا۔
مزیدپڑھیں :کھاریاں پولیس پرخواجہ سراؤں کادھاوا،اصل کہانی کیا ہے؟
وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ حج ویزا کام، رہائش یا نامزد شہروں سے باہر سفر کے لیے نہیں ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں مستقبل میں حج میں عدم شرکت اور ملک بدری کی سزا ہوگی۔

حج ویزا صرف حج کی مدت کے لیے فعال ہیں جبکہ حاملین کو اس مدت کے دوران عمرہ کرنے یا کسی بھی قسم کی ملازمت اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت نے وزارت خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرانک رجسٹریشن متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں