Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے ویڈیو بنانیوالے صحافی کو مار ڈالا

کیرالہ(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں مقامی نیوز چینل کا صحافی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ صحافی مکیش نیوز ٹیم کے ہمراہ دریا پار کرتے ہوئے ہاتھیوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ہاتھی نے ٹیم پر حملہ کیا، ہاتھی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے مکیش زمین پر گرگیا اور ہاتھی نے اسے روند ڈالا جس کے بعد زخمی صحافی مکیش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزیدپڑھیں:وہ بھیانک رات جب طوفان نے ایک لاکھ چالیس ہزار افراد کی جانیں نگل لیں

بتایا جارہا ہے کہ تاحال مکیش کو لگنے والے زخموں کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں