مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس دوران سعودی حکام کی جانب سے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہ کہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا کے ساتھ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد پر پابندی عائد ہوگی۔
مزیدپڑھیں:دہری شہریت کے حامل شخص کی سرکاری ملازمت پر پابندی کا بل جمع
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی طرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں داخلہ دیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
