Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

دبئی میں طلباءنے حیرت انگیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، شمسی توانائی سے 3 ہزار بلب روشن کر لئے

دبئی(ویب ڈیسک )طلباءکی جانب سے آئے روز نت نئے پراجیکٹ کی شروعات کی جاتی ہے جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر ہی لیتے ہیں۔کچھ پراجیکٹ تعلیمی قابلیت کو واضح کر رہے ہوتے ہیں تو کچھ ہنر اور دلچسپی کی بھی ترجمانی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں دبئی میں طلباءکی جانب سے کچھ ایسا کیا گیا ہے جو کہ ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ورلڈ ریکارڈ دبئی کے فیسٹیول سٹی مال میں کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں :’شاید وہاں کوئی ہماری بات سن لے‘بھارتی گاؤں جو پاکستان میں شامل ہونا چاہتا ہے
ذرائع کے مطابق دبئی میں طلباءکی جانب سے شمسی توانائی کی مدد سے ہزاروں بلب روشن کئے گئے تھے، اس دلچسپ کارنامے کو اعلیٰ سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔طلباءکی جانب سے شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے 3 ہزار بلب روشن کر لئے، اس دلچسپ کاوش کو ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا گیا ہے جبکہ اس کاوش کا مقصد لوگوں میں قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ سولر لائٹس کو متحدہ عرب امارات کے قرمی درخت کی شکل میں ترتیب دیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں