ڈھاکہ(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے بنگلادیش کی حکمراں جماعت کے اکاؤنٹ ختم کر دیے۔
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے مطابق عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز فیس بک سے ہٹا دیے گئے ہیں۔
کمپنی نے اس اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹس اور پیجز کو مربوط غیر مستند رویے، بشمول اپوزیشن پر تنقید کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سب سےزیادہ پُرتعیش قیدی کون ؟ طلال چوہدری نے بتا دیا
فیس بک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 50 اکاؤنٹس اور 98 پیجز ہٹائے۔ ان اکاؤنٹس سے انتخابات سے متعلق اور اپوزیشن پر تنقیدی رپورٹس پوسٹ کی گئی تھیں۔
بنگلادیش میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ اتحاد نے فتح حاصل کی تھی۔ بنگلادیش کے عام انتخابات کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا۔
انتخابات میں فتح کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے چوتھی بار وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا۔


