لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کنگ چارلس سے ملاقات کی۔ لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے کے بعد جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، لیبر پارٹی کے نومنتخب وزیراعظم نے سرکاری رہائش گاہوں کے باہر عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی کابینہ میں انجیلا رینر کو نائب وزیراعظم جب کہ جان ہیلی کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچل ریوز کو وزیر خزانہ اور ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ پاکستانی نژاد شبانہ محمود وزیر انصاف ہوں گی۔ اس کے علاوہ جوناتھن رینالڈز کو سیکرٹری تجارت، پیٹر کائل کو سائنس، انوویشن اور ٹیکنالوجی کا سیکرٹری جبکہ لوئیس ہائی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :عبدالرزاق نے جوانی میں بھی ایسا کیچ نہیں پکڑا ہوگا، 44 سالہ کھلاڑی کا غیر معمولی کیچ وائرل ہوگیا
