دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی شہری نے ایک روپے کا ٹیکس تنازعہ حل کرنے کیلئے 50 ہزار روپے خرچ کردیئے .
بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے سوشل میڈیا پر اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو ٹیکس کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے 50 ہزار روپے جمع کرا دئے جس کی اصل قیمت صرف ایک روپے تھی۔
انہوں نے لکھا کہ حال ہی میں مجھے موصول ہونے والے انکم ٹیکس نوٹس پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو 50 ہزار بھارتی روپے کی فیس ادا کی جس کی حتمی متنازعہ قیمت ایک روپے نکلی۔
اپورو جین کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے محکمہ ٹیکس کی نا اہلی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جبکہ دیگر افراد نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی فیس پر سوالات اٹھائے۔

