Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ہوگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ سے ہو گئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کئی ماہ تک جاری رہیں اور تمام تقریبات 12 جولائی کی رات اس وقت ختم ہوئیں جب دونوں کی شادی ہندو رسومات کے مطابق ہوئی۔

اگرچہ دونوں 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن ان کی شادی کی تقریبات جاری رہنے کا امکان ہے اور اب شادی کے بعد کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

دونوں کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات مارچ 2024 میں شروع ہوئی تھیں لیکن اس سے پہلے دسمبر 2023 سے ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات لندن سمیت بھارت کے مختلف شہروں اور یورپ کے دیگر سیاحتی مقامات پر منعقد کی گئیں اور ان تقریبات میں شرکت کرنے والے ستاروں اور مہمانوں کو بھاری فیس ادا کی گئی۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں بالی ووڈ کے تمام اداکار اور اداکاراؤں نے بطور رقاص اور تفریحی حصہ لیا اور وہ فلموں میں بیک ڈانسر لڑکوں کی طرح رقص کرتے نظر آئے۔

یہاں ہی نہیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کم کارڈیشین، خلو کارداشیئن، جسٹن بیبر، ریما، ریحانہ اور دیگر بڑے گلوکار، اداکار، سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں مارک زکربرگ اور بل گیٹس سمیت دیگر ارب پتی شخصیات نے شرکت کی جب کہ مختلف ممالک کے سابق اور موجودہ سرکاری افسران بھی تقریبات کا حصہ تھے۔


مزیدپڑھیں :بجلی کے بھاری بھرکم بل دیکھ کرشوبز خواتین بھی پھٹ‌پڑیں

یہ بھی پڑھیں