Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 41 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ جانے کا خدشہ بھی ہے، منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈکئی میں پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب وزیراعلیٰ کیرالا پنارائی وجین نے عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 41 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزیدپڑھیں :شہریار منور نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

یہ بھی پڑھیں