Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

اسماعیل ہانیہ کی شہادت؛ او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

جدہ (نیوزڈیسک)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلب کرلیا۔اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار، 7 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت کا امکان ۔آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے وزراء خارجہ کی ایگزیکیٹو کمیٹی ہنگامی اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا۔واضح رہے حماس کے سربراہ ایرانی دارالحکومت تہران میں نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں موجود تھے، جبکہ 31 جولائی کو انہیں تہران میں رہائشگاہ پر اسرائیل خفیہ حملے میں شہید کردیا گیا
سندھ، بلوچستان میں طوفانی بارش، کئی علاقے زیرآب آگئے، بجلی کی فراہمی معطل، 2 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں