Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بنگلہ دیشی عوام سڑکوں پر، حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) حسینہ واجد حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب پرپابندی عائد کردی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلباء تحریک کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کاسلسلہ جاری ، احتجاج کے دوران مزید 2 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج میں مارے جانیوالے افراد کیلئے عوام دوبارہ سڑکوں پر نکل آئی۔قبل ازیں بنگلہ دیش میں مظاہرہ کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم متعصبانہ نظام، اہلیت کا معیار صرف میرٹ ہونا چاہیے۔ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے۔

یہ احتجاج جاری تھا کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے والوں سے تشبیہہ دی جس نے جلتی پر تیلی کا کام کیا اور مظاہرین بپھر گئے۔اس کے بعد دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کوٹہ سسٹم کیخلاف اور برسراقتدار عوامی لیگ کے طلبا کے درمیان بھی جھڑپیں جن میں لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی مظاہرین پر آنسو گیس فائر اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جس نے چھ خاندانوں کے چراغ گل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا جب کہ احتجاج کی قیادت کرنے والوں نے اس تشدد کا ذمے دار عوامی لیگ کو قرار دیدیا۔
اسماعیل ہانیہ کی شہادت؛ او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں