Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نےاستعفیٰ دیدیا، فوجی ہیلی کاپٹر پر بھارت روانہ ہو گئیں ، دیکھیں

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے ایک 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔

بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی ہے۔ شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجدنے استعفیٰ دیدیاہے جبکہ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے ڈھاکا محل سے روانہ ہو گئی ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کے قریبی معاون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال ایسی ہے کہ یہ بھی ایک امکان ہے، لیکن میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگا؟

دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے نے پیر کو ملکی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کی والدہ کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کی کوشش کو روکیں۔

بنگلہ دیشی عوام سڑکوں پر، حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیں