Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

میانمار فوج کا روہنگیائی افراد پر ڈرون حملہ ، 200 جاں بحق

میانمار(نیوزڈیسک)میانمار فوج کا میانمار سے بھاگ کرجان بچانے کی کوشش کرنیوالے مسلمانوں پر ڈرون حملہ ، 200 روہنگیائی ڈراون حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین اور ڈرون حملے میں زخمی افراد کے مطابق میانمار فورسز نے بنگلہ دیش بھاگ کر جانیوالے روہنگائی مسلمانوں کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ریاست رخائن پر حالیہ ہفتوں میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہونیوالا سب سے خوفناک خونی واقعہ ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق میانمار فوج اور اراکان آرمی ایک دوسرے پر اس حملے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

عینی شاہدکا کہناتھا کہ ڈراون حملے میں مارے جانیوالے میں تقریباً 70 افراد کی لاشیں بکھری ہوئی دیکھی گئیں ۔ بہت سے افراد کی لاشیں جنگلوں اور پہاڑوں اور سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں۔
ارشد ندیم کو اہلخانہ سمیت عمرہ کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں