Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

روس میں 7.0 شدت کاخوفناک زلزلہ،آتش فشاں پھٹ گیا

ماسکو(نیوزڈیسک)عالمی خبررساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق روس کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے 7.0 شدت کے زلزلے کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے پہاڑ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ، ہر طرف دھواں‌ہی دھواں ہے. شیویلچ آتش فشاں پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے تقریباً 280 میل کے فاصلے پر ہے، یہ ایک ساحلی شہر ہے جس کی آبادی تقریباً 180,000 ہے جو روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں واقع ہے۔

راکھ کا ڈھیر سطح سمندر سے 8 کلومیٹر (5 میل) تک بلند ہو رہا ہے،تاہم اس لاوا پھٹنے سے تاحال لوگوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے تقریباً 55 میل دور تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 30 میل تھی۔


زلزلے سے کوئی “بڑا نقصان” نہیں ہوا،تاہم ارد گرد کی عمارتوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے .علاقے سے لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے . سماجی سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔”تاہم روسی ایمرجنسی وزارت نے زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔اس سے قبل، امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا تھا کہ “اس زلزلے سے سونامی کی خطرناک لہریں روس کے ساحلوں کے ساتھ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر [تقریباً 186 میل اندر تک داخل ہوسکتی ہیں‌.
ملک بھر میں طوفانی بارشیں،13افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیش گوئی،اربن فلڈنگ کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں